اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤ: یوپی کے صرف 6 اضلاع میں کورونا کے نئے معاملے - یوپی کے صرف 6 اضلاع میں کورونا کے نئے معاملے

ریاست کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات نونیت سہگل نے جمعرات کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 02 لاکھ 20 ہزار 65 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں 11 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ نئے مریض صرف 6 اضلاع میں ملے ہیں۔ اسی مدت میں 20 مریض صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوئے۔

یوپی کے صرف 6 اضلاع میں کورونا کے نئے معاملے
یوپی کے صرف 6 اضلاع میں کورونا کے نئے معاملے

By

Published : Sep 23, 2021, 4:57 PM IST

کورونا ٹیسٹ اور ٹیکہ کاری کی رفتار میں کوئی کوتاہی نہ برتنے والے اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے محض 6 اضلاع میں 11 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

ریاست کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات نونیت سہگل نے جمعرات کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 02 لاکھ 20 ہزار 65 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں 11 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ نئے مریض صرف 6 اضلاع میں ملے ہیں۔ اسی مدت میں 20مریض صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوئے۔ ریاست میں اب تک 16 لاکھ 86 ہزار 644 ریاستی باشندےصحت یاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بدھ کو ہوئی ٹیسٹنگ میں 69 اضلاع میں کورونا انفکشن کا ایک بھی مریض نہیں ملا ہے۔ اس وقت ریاست میں کورونا وائرس کے 186 ایکٹیو کیس ہیں۔جن کا علاج جاری ہے۔ مسٹر سہگل نے بتایا کہ ریاست کی تقریبا 53.14فیصدی آبادی نے ٹیکے کی پہلی خوراک حاصل کرلی ہے۔اب تک 07کروڑ 99لاکھ لوگوں کو ٹیکے کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے۔ اسی طرح سے ایک کروڑ 76لاکھ لوگوں نے ٹیکے کی دونوں خوراک لے لی ہیں۔

مزید پڑھیں:Corona Update: بھارت میں کورونا کے 31,923 نئے کیسز، 282 اموات درج

مسٹر سہگل نے بتایا کہ کووڈ کی تازہ صورتحال کے مطابق ریاست کے 30 اضلاع امروہہ، اوریا، اجودھیا، اعظم گڑھ، باغپت، بلیا، باندہ،بہرائچ،بھدوہی، بجنور،فرخ آباد، گونڈہ،ہمیر پور، ہاپوڑ،ہاتھرس،کانپور دیہات،کاس گنج، مہوبہ، مئو، مرزاپور، مرادآباد، مظفر نگر، پیلی بھیت، رامپور، سہارنپور، سنت کبیر نگر، شاملی، شراوستی،سیتاپور اور سلطان پور میں کووڈ کا ایک بھی مریض باقی نہیں ہے۔ یہ اضلاع آج کووڈ سے پاک ہوچکے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details