اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتر پردیش میں کورونا سے 1298 اموات - اتر پردیش میں کورونا وائرس

یوپی محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں اب تک 58211 افراد مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 1298 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اتر پردیش میں کورونا سے 1298 اموات
اتر پردیش میں کورونا سے 1298 اموات

By

Published : Jul 24, 2020, 9:30 AM IST


اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں 2529 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 36 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

لکھنؤ میں 5113کورونا معاملے ، نوئیڈا میں 4487، غازی آباد میں 442، کانپور نگر میں 3157، میرٹھ میں 1978، آگرہ میں 1564، وارانسی میں 1670، بلند شہر میں 1142، مراد آباد میں 1141، علی گڑھ میں 1037، جونپور میں 1131، فیروزآباد میں 620، سہارنپور میں 711، بستی میں 621، رام پور میں 639، بارہ بنکی میں 796 اور امیٹھی میں 368 کورونا کے معاملے درج کئے گئے ہیں۔



صوبے میں اب تک 35803 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔

نوئیڈا سے 3516، غازی آباد سے 3242، لکھنؤ سے 1864، کانپور سے 1519، میرٹھ سے 1475، آگرہ سے 1275، سہارنپور سے 556۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔

کرونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 1298 موت ہوئی۔

کانپور شہر میں 151، میرٹھ میں 102، آگرہ میں 97، غازی آباد میں 64، لکھنؤ میں 65، مراد آباد میں 47، فیروز آباد میں 39 اور علی گڑھ میں 26۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔


یوگی حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود نہ دارالحکومت لکھنؤ میں کورونا کی روک تھام ہو پا رہی ہے اور نہ ہی صوبے میں۔ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ڈی ایم ابھیشیک پرکاش نے شہر کے چار تھانہ حلقے میں لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے لیکن ابھی کوئی فائدہ نظر نہیں آیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details