یوپی محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں اب تک 53374 افراد مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 1229 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اتر پردیش میں کورونا وائرس سے 1229 اموات
اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں 2151 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 37 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
کورونا متاثڑین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ لکھنؤ میں 4496, نوئیڈا میں 4314, غازی آباد میں 4234, کانپور نگر میں 2843, میرٹھ میں 1897, آگرہ میں 1526, وارانسی میں 1552, بلند شہر میں 1088, مراد آباد میں 1052, علی گڑھ میں 997, جونپور میں 978, فیروزآباد میں 606, سہارنپور میں 672، بستی میں 582، رام پور میں 573، بارہ بنکی میں 737 اور امیٹھی میں 352 کورونا کیسز درج کیے گئے ہیں۔
صوبے میں اب تک 31855 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
نوئیڈا سے 3274، غازی آباد سے 2780، لکھنؤ سے 1585، کانپور سے 1402، میرٹھ سے 1380، آگرہ سے 1255، سہارنپور سے 512 اور اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کرونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 1229 موت ہوئی۔
کانپور شہر میں 130، آگرہ میں 96، میرٹھ میں 96، غازی آباد میں 63، لکھنؤ میں 52، فیروز آباد میں 37، مراد آباد میں 40 اور علی گڑھ میں 25۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔
یوگی حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود نہ دارالحکومت لکھنؤ میں کورونا کی روک تھام ہو پا رہی ہے اور نہ ہی صوبے میں۔ لکھنؤ میں آج 220 کورونا پازیٹیو مریض ملے ہیں۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ لکھنؤ ضلع انتظامیہ سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ہدایت دی ہے کہ شہر میں 'ڈور ٹو ڈور سرویے' کریں تاکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کیا جا سکے۔ یہی وجہ ہے کہ دارالحکومت لکھنؤ کے چار تھانہ علاقوں میں 24 جولائی تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں بھی کچھ تھانہ حلقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔