اتر پردیش کورونا کا قہر، مریضوں کی تعداد 40 ہزار کے پار - up covid recoveries
یوپی محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں اب تک 40659 افراد مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 1046 لوگوں کی اموات ہوئی ہیں۔
اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں آج سب سے زیادہ رکارڈ 2083 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 34 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اتر پردیش میں اب تک رکارڈ مریض مثبت پائے گئے ہیں۔
صوبے میں اب تک 26675 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
آگرہ سے 1192، غازی آباد سے 2205، نوئیڈا سے 2878، میرٹھ سے 1146، کانپور سے 1214، سہارنپور سے 435، وارانسی سے 537 اور دارالحکومت لکھنؤ سے 1221۔
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 1046 موت ہوئی۔
آگرہ میں 96، میرٹھ میں 93، کانپور شہر میں 102، غازی آباد میں 63، علی گڑھ میں 25۔ فیروز آباد میں 34، مراد آباد میں 32 اور لکھنؤ میں 43۔
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔
اتر پردیش میں کورونا وائرس کا خطرہ مزید بڑھتا ہی جارہا ہے۔ حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود ہر روز زیادہ مثبت کیس بڑھتے جا رہے ہیں۔ لکھنؤ میں 308 کورونا مریض ایک دن میں درج ہوئے ہیں۔ اسی کے مد نظر یوگی حکومت نے صوبے میں ہفتے میں دو دن لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔