سماج وادی پارٹی نے یوپی اسمبلی انتخابات 2022 کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ سے ٹھیک پہلے ایک بڑا انتخابی اعلان کیا ہے۔ سماج وادی پارٹی نے اپنے قرارداد میں حکومت بننے پر خواتین کو سرکاری ملازمتوں میں 33 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا ہے۔ UP polls: 33% women reservation in govt jobs
سماج وادی پارٹی نے آج اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ سماج وادی پارٹی نے کہا ہے کہ اگر حکومت بنتی ہے تو خواتین کو سرکاری ملازمتوں میں 33 فیصد ریزرویشن دیا جائے گا۔ تیسرے مرحلے کی پولنگ سے پہلے ایس پی کے اس انتخابی اعلان کو کافی اہم مانا جا رہا ہے۔ تاہم یوپی انتخابات میں خواتین کا دل جیتنے میں ایس پی کا یہ وعدہ کتنا اثر انداز ہوگا یہ تو وقت ہی بتائے گا۔