اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP Polls 2022: سماج وادی پارٹی امیدوار سلمان شاہد کے حامیوں کا احتجاج

سماج وادی پارٹی اور آر ایل ڈی Samajwadi Party and RLD Alliance کی جانب سے مشترکہ امیدواروں کی فہرست میں ضلع علی گڑھ کے کول اسمبلی سے سلمان شاہد کے نام کے اعلان پر رکن اسمبلی حاجی ضمیراللہ حمایوں کے احتجاج کے بعد سلمان شاہد کے حمایوں نے حاجی ضمیراللہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے لگائے۔

Samajwadi Party and RLD Alliance
علی گڑھ کول اسمبلی حلقہ کے نامزد امیدوار کے حمایوں کا احتجاج

By

Published : Jan 20, 2022, 5:39 PM IST

اترپردیش اسمبلی انتخابات کی تاریخوں UP Polls 2022 کا اعلان ہوتے ہی ریاست میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ اس دوران علی گڑھ کے سیاسی گلیاروں میں بھی افرا تفری مچی ہوئی ہے۔ رکن اسمبلی حاجی ضمیراللہ کے نام کے بجائے نوجوان لیڈر سلمان شاہد کے نام کے اعلان پر علی گڑھ کی سیاست میں اتھل پتھل مچی ہوئی ہے۔

ویڈیو

مسلم اکثریتی اسمبلی حلقہ علی گڑھ کول Aligarh Koil Assembly Constituency سے سماج وادی پارٹی نے دو بار کے رکن اسمبلی و سینیئر رہنما حاجی ضمیر اللہ کو کے بجائے سلمان شاہد کو امیدوار بنائے جانے پر حاجی ضمیراللہ کے حامیوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔


اس سلسلے میں مقامی لوگوں کی رائے بھی منقسم ہے۔ ایک فریق کا ماننا ہے کہ 'حاجی ضمیراللہ ایک سینئر لیڈر ہیں، ان کو امیدوار نامزد کیا جانا چاہیے تھا وہ باآسانی انتخابات میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں لیکن سماج وادی پارٹی کے قومی صدر نے سینئر لیڈر اور دوبار کے رکن اسمبلی حاجی ضمیراللہ کی جگہ نوجوان لیڈر سلمان شاہد کو امیدوار نامزد کرکے غلطی کی ہے'۔


اس سلسلے میں گذشتہ روز جمال پور عید گاہ کے سامنے حاجی ضمیراللہ کی حامیوں نے Haji Zameer Ullah Supporters Protest احتجاج کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ حاجی ضمیراللہ کو ضلع علی گڑھ کول اسمبلی سے امیدوار نامزد کریں کیونکہ وہ باآسانی انتخابات میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔'

حاجی ضمیر کے حامیوں کے احتجاج کو مد نظر رکھتے ہوئے آج نامزد امیدوار سلمان شاہد کے حامیوں نے علی گڑھ دودھ پور، کیلا نگر اور جمال پور علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور حاجی ضمیراللہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔



سلمان شاہد کے حامیوں کا کہنا ہے کہ سلمان شاید ایک بہترین امیدوار ہے ان کا نام اور کام دیکھ کر ہی قومی صدر نے انہیں امیدوار منتخب کیا ہے۔ سلمان شاہد گزشتہ کئی برسوں سے اسمبلی حلقے میں ہر مذاہب کے لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔ انہوں نے مفت ایمبولینس، مفت راشن، مفت تعلیم کے ساتھ دیگر اہم کام کیے ہیں اسی لیے ان کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔'



سلمان شاہد کے حامیوں نے الزام لگایا کہ حاجی ضمیراللہ کی حمایت میں کچھ لوگوں نے گزشتہ روز پیسے لے کر احتجاج کیا تھا جو غلط ہے۔ ہم اس کے خلاف ہیں سلمان شاہد ایک بہترین امیدوار ہے اگر کول سے سماج وادی پارٹی کے کسی امیدوار کو کامیابی حاصل ہو سکتی ہے تو وہ سلمان شاہد ہی ہے۔'

فی الحال کول اسمبلی کے مقامی رہائشیوں کو بے صبری سے انتظار ہے کہ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو امیدوار کو تبدیل کرتے ہیں یا نہیں۔

اطلاع کے مطابق حاجی ضمیر اللہ، سلمان شاہد سمیت دیگر سماج وادی پارٹی کے لیڈران لکھنؤ میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details