فیروزآباد:اترپردیش کے ضلع فیروز آباد میں تعینات پولیس اہلکار منوج کمار کا بدھ کو ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوا تھا جس میں انہوں نے پولیس کینٹین میں ملنے والے کھانے کی تھالی لے کر سڑک پر آکر روتے ہوئے بتایا تھا کہ پولیس اہلکار کو ایسا کھانا دیا جاتا ہے جسے جانور بھی کھانا پسند نہیں کریں گے۔ یوپی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکھلیش یادو نے بھی اس ویڈیو کا ذکر کرتے ہوئے یوگی حکومت پر تنقید کی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ نے اس معاملے کی جانچ کے احکامات دئیے ہیں۔ اس کی جانچ پولیس محکمے کی سی او سٹی کو سونپی گئی ہے۔ حالانکہ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس لائن میں تعینات شکایت کنندہ منوج کمار کاسابقہ ریکارڈ نظام شکنی کارہا ہے۔ وہ پہلے بھی ا س طرح کی سرگرمیوں میں شامل رہا ہے۔