اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوپی پنچایت الیکشن میں اس بار امیدواروں کو ملیں گے یہ نشانات - اردو نیوز اترپردیش

یوپی پنچایت انتخابات کے لئے ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کے لئے مختلف انتخابی نشانات کو الاٹ کرنے کا کام بھی آخری مراحل میں ہے۔ کمیشن کی جانب سے مختلف عہدوں کے لئے مختلف انتخابی نشانوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

up panchayat election 2021: declared symbol for up panchayat election 2021
یوپی پنچایت الیکشن میں اس بار امیدواروں کو ملیں گے یہ نشانات

By

Published : Mar 2, 2021, 2:12 PM IST

اترپردیش میں تین سطح کے پنچایت انتخابات کی تیاریاں ہر سطح پر تیز ہیں۔ ایک طرف جہاں محکمہ پنچایت راج کی سطح پر ریزرویشن کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

وہیں، ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن لڑنے والے امیدواروں کے لیے الاٹ ہونے والے الگ۔الگ انتخابی نشانات کا کام بھی آخری مرحلے میں ہے۔ حالانکہ کمیشن کی جانب سے الگ۔الگ عہدوں کے لیے الگ۔الگ انتخابی نشانات طے کر دیئے ہیں۔ سبھی اضلاع میں بھیج کر الگ۔الگ عہدوں پر الیکشن لڑنے والے امیدواروں کو انتخابی عمل کے دوران الاٹ کیے جانے کو لیکر ہدایات دیے گیے ہیں۔

ریاستی الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل الیکشن کمشنر وید پرکاش ورما کے مطابق، گرام پنچایت رکن، گرام پردھان، چھیترا پنچایت رکن، ضلع پنچایت اراکین کے انتخاب لڑنے والے امیدواروں کے لئے مختلف پوسٹ کے تحت انتخابی نشانات طے کردیئے گئے ہیں۔ نامزدگی کرنے والے امیدواروں کو انتخابی عمل کے دوران انتخابی نشانات الاٹ کرنے کا کام کیا جائے گا۔

گرام پنچایت ممبر کے لئے انتخابی نشانات

ریاستی الیکشن کمیشن کے ذریعہ طے شدہ انتخابی نشان کے تحت گرام پنچایت ممبر عہدے پر الیکشن لڑنے والے امیدواروں کے لیے اس طرح سے انتخابی نشانات طے کیے گیے ہیں۔

ان میں آم، اوکھلی، انگور، کیلا، گلاب کا پھول، گھڑا، ڈامرو، تمبو، نل، پنسل، فرسا، بندوق، بیڈ منٹن کا بلا، برش، بلیک بورڈ، رکشہ، شنکھ، سراحی، تلوار، فائر بریگیڈ، ناریل، پتنگ کا جہاز، پریس، فراک بھگونا، ریل کا انجن ، لڑکا لڑکی، لیٹر باکس، شہنائی، سروتا، سلائی مشین، اسٹول سلیٹ ، ہنسیاں اور ہارمونیم شامل ہے۔

گاؤں پردھان کے لیے انتخابی نشانات

گاؤں پردھان کے لیے جو انتخابی نشانات طے کئے گیے ہیں، ان میں اناج اوساتا ہوا کسان، عملی، کنی، کار، کتاب، کیمرہ، کیرم بورڈ، کوٹ، کھڑاؤں، گلے کا ہار، گھنٹی، چارپائی، چوڑیاں، چھت کا پنکھا، ٹیبل لیمپ، ٹوکری، ڈریس، ڈرم، تانگہ، توپ، ترشول، دروازہ، دھنس، دھان کا پودا، پتیاں، پہیے، پالکی، پل، فاوڑا، فٹ بال، پھول اور گھاس، بلے باز، بس، بانسری اور بالٹی ہے۔ اس کے علاوہ بجلی کا کھمبا، بجلی کا بلب، بینچ، بیل گاڑی، بھون، بھٹا، موٹرسائیکل، موم بتی، رنچ، لفافہ وایویان اور ہتھوڑا شامل ہیں۔

چھیترا پنچایت ممبر کے لئے انتخابی نشان ہیں

چھیترا پنچایت ممبر کے لئے جو انتخابی نشانات ہیں، وہ یہ طے کیے گیے ہیں۔ انار، الاؤ اور آدمی، انگوٹھی، آٹے کی چکی، اینٹ، کڑاہی، کانچ کا گلاس، کنواں، کیلے کا پیڑ، گلی ڈنڈا، گیند اور ہاکی، چکلہ بیلن ، چڑیا کا گھونسلہ، جیپ، ٹارچ، ٹیبل فین، ٹینک اور ٹوپی ہے۔

ضلعی پنچایت ممبر کے لئے انتخابی نشانات ہیں

ضلع پنچایت ممبر کے عہدے کے لئے طے شدہ انتخابی نشانوں میں آری ، اگتا سورج، کپ اور پلیٹ، قلم دوات، کلہاڑی، کیتلی، کینچی، کرین، کھجور کا پیڑ، گملہ، گٹار، گھڑسوار، چشمہ، چھڑی، چھاتا، جھونپڑی، ٹائپ رائٹر، ٹیلیفون، ٹیلی ویژن، ٹریکٹر، ڈھولک، ترکش، تراجو، تالا چابی، تھرمس، ناؤ، پسٹل، فصل کاٹتا کسان، پھاوڑا، بیلچا، بلا، مچھلی، ریڈیو، روڈ رولر، لٹو، لاؤڈ اسپیکر، ورکش، شیر، ستارہ، سر پر کلش لیے استری، سیٹی، سینک، اسکوٹر، ہاتھ ٹھیلہ، ہل، ہیلی کاپٹر، کٹہل، میز، موبائل فون، لہسن، سپیرا، سیمنٹ کی بوری ، سوٹ کیس اور ہینگر شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details