اردو

urdu

ETV Bharat / state

Water Logging in Power House علاقہ کی بجلی معطل، انڈر گراؤنڈ بجلی گھر بنا نالہ، بجلی گھر میں گھسا پانی

نوئیڈا اتھارٹی کے ذریعہ بنائے گئے ٹکونا پارک کے نیچے بنائے گئے پاور سب اسٹیشن میں بارش کا پانی داخل ہونے کی وجہ سے سیکٹر 18 مارکیٹ کا بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ حکام کی جانب سے پانی جمع ہونے سے بچنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

علاقہ کی بجلی معطل گراؤنڈ بجلی گھر بنا نالہ ،بجلی گھر میں گھسا پانی
علاقہ کی بجلی معطل گراؤنڈ بجلی گھر بنا نالہ ،بجلی گھر میں گھسا پانی

By

Published : Jul 28, 2023, 12:59 PM IST

نوئیڈا: قومی راجدھانی دہلی سے متصل نوئیڈا کا شمار ہائی ٹیک اور جدید ترین سہولت سے پر شہروں میں ہوتا ہے۔ لیکن آج ہوئی بارش نے نوئیڈا اتھارٹی کے تمام دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔ بارش کے بعد سڑکوں سے لے کر سرکاری دفاتر تک پانی جمع ہونے کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ضلع کے پہلے زیر زمین 33 کے وی پاور ہاؤس کا افتتاح چند ماہ قبل ہی ہوا تھا، لیکن آج وہ بھی ڈوب گیا ہے۔ لیہن بیس منٹ میں قریب پانچ فٹ پانی اندر داخل ہو چکا ہے۔120کروڑ کی لاگت سے ابھی جلد ہی تیار ہوا تھا۔ پانی بھر جانے کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے، صارفین نوئیڈا اتھارٹی کے دعووں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ بجلی بند ہونے سے سیکٹر 18 مارکیٹ کے دکانداروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سیکٹر 18 کی مارکیٹ میں بجلی کا نظام کب شروع ہوگا؟ اتھارٹی کے اہلکار اس معاملے پر بات کرنے کو تیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Explosion In Chemical Factory مظفّر نگر کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے 2 افراد کی موت

سربراہی اجلاس کی تیاریوں سے پہلے ضلع کا پہلا کو ٹینشن (LT) 15 MVA (15 ہزار KV) صلاحیت کا زیر زمین سب اسٹیشن سیکٹر 18 کی مارکیٹ میں 2.5 MVA کے 6 ٹرانسفارمرز کے ساتھ بنایا گیا ہے۔ یہ مارکیٹ اور آس پاس کے علاقوں میں تقریباً 1500 صارفین کو خدمات فراہم کرے گا۔ سب اسٹیشن جو نوئیڈا اتھارٹی نے اپنی ایگزیکٹیو ایجنسی UP Rajkia Nirman Nigam Limited (UPRNNL) کے ذریعے بنایا ہے۔ اس کی لاگت 21 کروڑ روپے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details