اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی سرحد کی نگرانی کے لیے دونوں ممالک کی سکیورٹی ایجنسیاں مشترکہ گشت کررہی ہیں اور دونوں طرف سے آمدورفت پرپوری طرح سے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بین الاقوامی سرحد کو جوڑنے والے سبھی کچے۔پکے راستوں اور ندی نالوں پر بھی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
یوپی سے منسلک نیپال کی سرحد سیل - UP Nepal boarder
عالمی وباکورونا وائرس کے خطرات سے بچنے کے لیے اترپردیش کے ضلع سدھارتھ نگر سے منسلک 68 کلو میٹر لمبی ملک نیپال کی عالمی سرحد کو سیل کرکے دونوں ممالک کی سکیورٹی ایجنسیاں مشترکہ طور سے گشت کررہی ہیں۔
یوپی سے منسلک نیپال کی سرحد سیل
ذرائع نے بتایا کہ سرحد کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں اور ماہر کتوں کی بھی مدد لی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نیپال کی چین سے منسلک بین الاقوامی سرحدکو بھی بند کردیے جانے سے نیپال میں ضروری اشیاء کے بحران کا مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے۔