مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے مکھیالی علاقے میں این آر جونئیر ہائی اسکول میں طلبہ کے لیے اردو اور انگریزی زبان میں تحریری مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں شامل ایک سو آٹھ 108طلبہ و طالبات کو انعامات و اعزازات سے نوازا گیا۔ اسکے علاوہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت سے منعقد کیے گئے مقابلہ میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والی اسکول کی ایک طالبہ کو بھی خصوصی انعام سے نوازا گیا۔Writing Competition in Muzaffar Nagar UP
تحریری امتحان این آر جونئیر ہائی اسکول کے پرنسپل (قاری عبد الکریم قاسمیؔ مظفرنگری) نے اردو منعقد کرایا تھا۔ اس موقع پر پر این آر جونئیر ہائی اسکول کے بانی الحاج مولانا صوفی محمد حسن نقشبندی مجددی (خلیفہ مجاز مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم) بھی موجود رہے۔ صوفی محمد حسن نے نے کامیاب قرار دیے گئے 108 بچوں کو انعام سے نوازا۔