اردو

urdu

ETV Bharat / state

اخبار ہاکرز میں کمبل تقسیم

ضلع مظفر نگر میں ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے اور وزیر مملکت کپل دیو اگروال کی جانب سے ضلع میں سردی سے بچنے کے لیے اخبار ہاکرز میں کمبل تقسیم کیے۔

اخبار ہاکرز میں کمبل تقسیم
اخبار ہاکرز میں کمبل تقسیم

By

Published : Jan 5, 2020, 7:20 PM IST

اترپردیش کےوزیر مملکت کپل دیو اگروال نے کہا کہ کمبلوں کی تقسیم کا کام وزیر اعلی کے حکم کے مطابق جاری ہے۔ جس میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے جگہ جگہ ضرورت مند لوگوں میں کمبل تقسیم کیے جارہے ہیں۔

اخبار ہاکرز میں کمبل تقسیم

انھوں نے مزید کہا کہ یہ خصوصی پروگرام نیوز پیپر ہاکروں کے لیے یہاں رکھا گیا ہے کیونکہ اخبار کے ہاکرز صبح چار بجے سے پی اخبار کو گھروں گھر پہنچانے کا فریضہ انجام دیتے ہیں اور ان کے پاس سردی سے بچنے کے لیے لیے کچھ خاص نہیں ہوتا ہے لیکن پھر بھی وہ سردیوں میں اپنا کام بخوبی کرتے رہتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضلع میں کوئی بھی شخص ایسا نہ ہو جس کی موت کی وجہ سردی ہو اس لیے پورے ضلع کا انتظامیہ اس کام میں مصروف ہے موت ایک فطری عمل ہے لیکن ضلع مظفر نگر میں ابھی تک کوئی شخص سردی کی وجہ سے فوت نہیں ہوا ہے۔

اس دوران سٹی مجسٹریٹ اتول کمار بھی اے ڈی ایم انتظامیہ امیت سنگھ کے ساتھ موجود تھے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details