اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: کوئلہ بنانے کا طریقہ - مرادآباد- کو ئلہ بنائے جانے کا طریقہ

ملک بھر میں آگ کی بھٹیوں میں استعمال ہونے والے کوئلے کو آخر کار کہاں سے لایا جاتا ہے اور اس کوئلے کو کیسے بنایا جاتا ہے آئیے ہم آپ کو لے چلتے ہیں کوئلے کی ان بھٹیوں پر جس جگہ کوئلہ بنایا جاتا ہے۔

مرادآباد- کو ئلہ بنائے جانے  کے طریقے
مرادآباد- کو ئلہ بنائے جانے کے طریقے

By

Published : May 2, 2020, 4:15 PM IST

ریاست اترپردیش کے مرادآباد کے علاقے میں کی ایسی چھوٹی چھوٹی بھٹیاں ہیں جہاں پر کوئلہ بنایا جاتا ہے۔ کوئلہ بنائے جانے کے لیے سب سے پہلے جنگلات سے لائی گئی لکڑیوں کو تقریبا ایک فٹ کی لمبائی سے کاٹ کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بنائے جاتے ہیں۔

مرادآباد- کو ئلہ بنائے جانے کے طریقے

اس کے بعد ان لکڑیوں کے ٹکڑوں کو بھٹی کے اندر رکھ دیا جاتا ہے اس کے بعد مٹی کی اس بھٹی کو چاروں طرف سے بند کر کے مٹی لگا دی جاتی ہے اور بھٹی میں موجود لکڑی کو آگ کے دھوئیں سے ہی جلایا جاتا ہے۔

مرادآباد- کو ئلہ بنائے جانے کے طریقے

لگاتار چوبیس گھنٹے تک دھویں کی تپش سے لکڑی جل کر خاک ہو جاتی ہے اور اس کا کوئلہ بن جاتا ہے یہی کوئلہ ملک بھر میں آگ کی بھٹیوں میں جلانے کے کام آتا ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details