لکھنؤ: اترپردیش کے جھانسی اور وارانسی میونسپل کارپوریشن بی جے پی کے میئر امیدوار وں کے جیت کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ دیگر 15میونسپل کارپوریشن میں سے زیادہ تر پر بی جے پی کے امیدوار آگے چل رہے ہیں۔اجودھیا میں بی جے پی کے گریش پتی ترپاتھی اور جھانسی میں بہاری لال آریہ نے اپنے حریف پر جیت درج کی ہے۔ حالانکہ الیکشن کمیشن نے ابھی نتائج کی آفیشیلی تصدیق نہیں کی ہے۔ بی جے پی نے جیتنے والے امیدواروں کو مبارک باد اور نیک تمناؤں سے نوازہ ہے۔
بی جے پی نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارک باد دی ہے وہیں لکھنؤ، کانپور، گورکھپور، وارانسی، میرٹھ، سہارنپور، فیروزآباد، شاہجہاں پور، غازی آباد، متھرا اور بریلی میں بی جے پی میئر امیدوار فیصلہ کن جیت کی جانب گامزن ہیں۔ وہیں آگرہ میں بی جے پی اور بی ایس پی کے درمیان ٹکر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس درمیان رامپور کی سوار اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی الیکشن میں اپنا دل امیدوار شفیق انصآری سماج وادی پارٹی(ایس پی) کی انورادھا چوہان پر سبقت حاصل کرلی ہے۔