اردو

urdu

ETV Bharat / state

آل انڈیا مسلم لیگ سیکولر کا ای وی ایم کے بجائے بیلیٹ پیپر سے انتخابات کرانے کا مطالبہ - بیلیٹ پیپر سے انتخابات

Muslim League Secular Slams Govt: آل انڈیا مسلم لیگ سیکولر کے قومی صدر ظفر اقبال نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ سال 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر سے کرائے جائیں۔

آل انڈیا مسلم لیگ سیکولر کا ایی وی ایم کے بجائے بیلیٹ پیپر سے انتخابات کرانے کا مطالبہ
آل انڈیا مسلم لیگ سیکولر کا ایی وی ایم کے بجائے بیلیٹ پیپر سے انتخابات کرانے کا مطالبہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 12, 2024, 11:08 AM IST

آل انڈیا مسلم لیگ سیکولر کا ای وی ایم کے بجائے بیلیٹ پیپر سے انتخابات کرانے کا مطالبہ

مرادآباد:ریاست اترپردیش کے مرادآباد میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم لیگ سیکولر کے قومی صدر ظفر اقبال نے کہا کہ ای وی ایم کے استعمال پر سوال اٹھتے ریے ہیں۔ ای وی ایم کے استعمال سے منصفانہ انتخابات کی امید نہیں کی جا سکتی ہے۔ اس لیے لوگوں کا ای وی ایم سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔ جب تک ای وی ایم کے ذریعے انتخابات ہوتے رہیں گے، بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بنتی رہے گی۔

آل انڈیا مسلم لیگ سیکولر پارٹی کے قومی صدر ظفر اقبال نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت من مانی کر رہی ہے۔ اگر لوک سبھا سبھا انتخابات ای وی ایم کے ذریعہ ہوتے ہیں، پھر بھارت جوڑو یاترا سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر شفاف الیکشن ہوں تبھی کام بنے گا اور اگر الیکشن ای وی ایم کے ذریعے ہوں گے تو بھارتیہ جنتا پارٹی کو مرکز میں حکومت بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:اے ایم یو اور اس کے اقلیتی درجہ کا معاملہ

ظفر اسلام نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے اور جرائم ہو رہے ہیں۔ اس سے ملک کا ماحول خراب ہو رہا ہے۔ ہمیں ہندو، مسلمان، سکھ اور عیسائی سب کو ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور نفرت کے ساتھ رہنا چاہیے۔ نفرت کی فضا ختم کی جائے۔ اگر ملک میں نفرت کی یہی فضا برقرار رہی تو ملک اور عام لوگوں کو بھاری نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details