ریاست اترپردیش کے مرادآباد کی رام گنگا ندی میں روزی روٹی کی تلاش کرنے والے سونو نام کے ایک شخص نے حیرت میں مبتلا کر دیا۔
پیٹ نہ ہوتا تو شاید انسان کو اتنی فکر بھی نہی ستاتی، - ریاست اترپردیش
کورونا وائرس کے مدےنظر لاک ڈاؤن، جنتا کرفیو کا 13واں دن روز کمانے کھانے والوں کے سامنے اب روٹی روزی کا مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے ۔آخر کتنی اور کب تک لوگوں سے مدد ملتی رہے گی ۔ کب تک دوسروں کے سہارے رہنا پڑےگا۔
پیٹ نہ ہوتا تو شاید انسان کو اتنی فکر بھی نہی ستاتی،
محنت مزدوری کرنے والے لوگوں کو لاک ڈاؤن نے ایسے حالات پر لاکر کھڑا کردیا کہ رام گنگا ندی میں پھیکے گۓ پیسوں کو صبح سویرے ٹھنڈے پانی میں اتر کر تلاش کرتے ہیں۔
مجبور شخص نے سوچا کیوں کسی کے آگے ہاتھ پھیلاۓ ،کیوں نہ رام کی گنگا سے ہی مانگا جائے۔انہوں نے روز اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے گنگا ندی میں اُترتے ہیں اور چڑھاوئے کے لئے پھینکی گئی اشیاء ،پیسہ وغیرہ تلاش کرکے اپنے بچوں کا پیت پلتے ہیں۔