ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے بھوپا تھانہ علاقہ کے گاؤں مورنا کے کرہیدہ مارگ پر مورنا چوکی انچارج لیکھراج نے پولیس ٹیم کے ساتھ لوک ڈاؤن کے سبب جمع ہجوم کو ہٹانے کی کوشش کی۔
مظفر نگر میں پولیس پر پتھراؤ میں اس دوران ہجوم نے پولیس ٹیم پر پتھراؤ شروع کردیا۔ پولیس پرلاٹھیوں اور لوہے کی سلاخوں وغیرہ سے حملہ کیا۔ جس میں سب انسپکٹر لیکھراج سنگھ اور کانسٹبل روی کمار زخمی ہوگئے۔ مظفر نگر میں پولیس پر پتھراؤ میں زخمیوں کوبھوپہ کے سرکاری اسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں سے ضلع اسپتال کے لیے سنگین حالت میں ریفر کردیا گیا ہے۔ جس میں سب انسپکٹر کی تشویش ناک حالت کو دیکھتے ہوئے ان کو میرٹھ ہیلتھ سینٹر بھیج دیا گیا۔ موقع پرسپرانٹنڈنٹ پولیسنیپال سنگھ، انچارج آفیسر بھوپا رام موہن شرما، انچارج انسپکٹر سنجیو کمار کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ ضلع اسپتال میں ایس ایس پی بھی پہچے۔انہوں نے بتایا کہ تین لوگوں کو اب تک اس معاملے میں گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید کاروائی جاری ہے۔