اتر پردیش محکمہ اقلیتی بہبود کے جوائنٹ ڈائریکٹر و مدرسہ بورڈ کے سابق رجسٹرار ایس این پانڈے کو معطل کر دیا گیا ہے۔ انہیں محکمہ کے کاموں میں لاپرواہی برتنے اور مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں معطل کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع آج محکمہ اقلیتی بہبود کے کابینہ وزیر دھرم پال سنگھ نے دی۔ SN Pandey Suspended
SN Pandey Suspended: یوپی محکمہ اقلیتی بہبود کے جوائنٹ ڈائیریکٹر بدعنوانی کے الزام میں معطل
اتر پردیش محکمہ اقلیتی بہبود کے جوائنٹ ڈائریکٹر ایس این پانڈے کو بدعنوانی کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں ایک ٹیم بھی تشکیل دی گئی جو ان پر لگے الزمات کی جانچ گی۔ UP Minority Welfare Joint Director Suspended
انہوں نے ایک ٹیم تشکیل کی جو ان الزام کی جانچ کرے گی۔ اس ٹیم میں ڈاکٹر روشن جیکب اور سکریٹری و ڈائریکٹر، ارضیات وکان کنی محکمہ اتر پردیش ایس این پانڈے کے خلاف الزامات کی تحقیقات کریں گے۔ UP Minority Welfare Joint Director Suspended
واضح رہے کہ ایس این پانڈے جب یوپی مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار تھے تو اس دوران انہوں نے تمام امداد یافتہ مدارس کو ایک نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا تھا کہ جن اساتذہ کی تقرری حفظ کی سند پر ہوئی ہے، وہ اپنی تفصیلات جمع کریں جس پر سبھی مدارس میں افراتفری کا ماحول برپا ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اقلیتی محکمہ کے افسران کا پرنسپل سیکریٹری کے خلاف شدید احتجاج