اتر پردیش کے ضلع سیتاپور کے خیرآباد کے شیشے والی مسجد کے سامنے کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں گیروا کپڑے پہنے ہوئے نام نہاد مہنت مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیان دے رہا ہے، جس میں مزارات کی توہین کررہا اور مسلم خواتین کو اغوا کر کے ان کے ساتھ ریپ کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔ دھمکی کا ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹ پر وائرل ہو گیا، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔ UP Minority Commission taken notice of threatening muslim women
اترپردیش اقلیتی کمیشن نے بھی ازخود نوٹس لے کر سیتا پور ضلع انتظامیہ کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے، ساتھ ہی کارروائی کی گئی۔ کمیشن کے چیئرمین شفاق سیفی نے کی ہدایت پر نوٹس میں لکھا کہ پورے معاملے کی تفصیلی رپورٹ کمیشن کو پیش کی جائے۔ ملزم کے خلاف پولیس نے کیا کارروائی کی ہے اور کن دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اقلیتی طبقہ کی اعتماد بحالی اور اس طرح کے واقعات دوبارہ سامنے نہ آئیں اس کے لیے کیا کوششیں کی جارہی ہیں۔
یہ رپورٹ سیتا پور ضلع انتظامیہ کو 13 اپریل دوپہر 2:30 بجے تک کمیشن کے سامنے پیش کرنی ہے۔