اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ashfaq Saifi on Owaisi: یوپی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین نے اویسی کو مسلمانوں کا دشمن بتایا - اترپردیش اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی کا تازہ بیان

اترپردیش اقلیتی کمیشن (UP Minority Commission) کے چیئرمیں نے کہا کہ 'اسد الدین اویسی ریاست میں فرقہ وارانہ ماحول بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔'

UP Minority Commission
UP Minority Commission

By

Published : Nov 26, 2021, 2:16 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے سرکٹ ہاؤس میں پریس سے خطاب کرتے ہوئے اترپردیش اقلیتی کمیشن (UP Minority Commission) کے چیئرمین اشفاق سیفی نے کہا کہ 'آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسد الدین اویسی (Asaduddin Owaisi) مسلمانوں کے دشمن ہیں۔'

اشفاق سیفی (Ashfaq Saifi) نے کہا کہ 'یوپی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اویسی یوپی میں فرقہ وارانہ ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔'

اویسی مسلمانوں کے دشمن: اشفاق سیفی

میرٹھ میں اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی نے حکومت کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2022 میں بی جے پی مسلمانوں کا اعتماد حاصل کر ایک بار پھر سے اقتدار میں آئے گی۔'

یہ بھی پڑھیں: Aziz Qureshi: 'اویسی کی پارٹی، بی جے پی کی بی ٹیم ہے'

ساتھ ہی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسد الدین اویسی کو مسلمانوں کا دشمن (Ashfaq Saifi criticism on Owaisi) قرار دیتے ہوئے ان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'وہ ریاست میں فرقہ وارانہ ماحول بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔'

اس کے علاوہ اشفاق سیفی نے تینوں زرعی قوانین کی واپسی کے فیصلے کو ملک کے حق میں بتایا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details