اردو

urdu

ETV Bharat / state

Minister Satish Sharma Reached Barabanki: بارہ بنکی میں ریاستی وزیر مملکت ستیش شرما کا استقبال کیا گیا - ستیش شرما کا اتوار کو بارہ بنکی میں گرم جوشی سے استقبال کیا گیا

اترپردیش حکومت میں وزیر مملکت بنائے گئے ستیش شرما کا اتوار کو بارہ بنکی میں گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔ ستیش شرما کے استقبال میں بی جے پی کارکنان ڈھول تاشے بجاکر جمکر ناچے۔ Minister Satish Sharma Reached Barabanki

بارہ بنکی میں ریاستی وزیرمملکت ستیش شرما کا استقبال کیا گیا
بارہ بنکی میں ریاستی وزیرمملکت ستیش شرما کا استقبال کیا گیا

By

Published : Mar 27, 2022, 4:39 PM IST

ستیش شرما نے انہیں وزیر مملکت بنائے جانے کے لئے پارٹی اعلیٰ کمان کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کی وزیر کے طور ترقی کے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ Minister Satish Sharma Reached Barabanki۔ واضح ہو کہ ستیش شرما بارہ بنکی کی دریاباد اسمبلی نشست سے دوسری دفعہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے سماجوادی پارٹی کے امیدوار سابق وزیر اروند سنگھ گوپ کو 30 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی ہے۔ اسی کے انعام کے طور پر انہیں کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

بارہ بنکی میں ریاستی وزیرمملکت ستیش شرما کا استقبال کیا گیا

یہ بھی واضح ہو کہ پچھلی یوگی سرکار میں بارہ بنکی سے کوئی وزیر نہیں تھا۔ ستیش شرما کے وزیر بنائے جانے سے کارکنان کے ساتھ لوگوں میں بھی خوشی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لکھنؤ کی جانب سے بارہ بنکی کی حد شروع ہوتے ہی ان کا جگہ جگہ گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔ بارہ بنکی شہر پہنچنے پر سب سے پہلے انہوں نے شہید فلائیٹ لیفٹیننٹ شنکر دیال واجپائی کے مجسمے اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمے پر گل پوشی کی۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ وزیر کے طور ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details