لکھنؤ:اترپردیش مدرسہ ایجوکیشن کونسل کے چیئرمین افتخار احمد جاوید نے کہا کہ اتر پردیش بورڈ آف مدارس نے مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم فراہم کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں سبھی اقلیتی فلاح و بہبود کے ضلعی افسران کو مدرسہ تعلیمی بورڈ کے رجسٹرار نے رہنما خطوط بھیج دیے ہیں۔ چیئرمین نے کہا کہ مدارس کے بچے اس سال NCERT(نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ) کا نصاب بھی پڑھیں گے۔ مدارس کے بچوں کو مذہبی تعلیم کے ساتھ جدید تعلیم بھی دی جائے گی۔ NCERT Syllabus In UP Madrasas
انہوں نے کہا ہے کہ مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ایسے میں ان کو معیاری تعلیم میسر نہیں ہوتی ہے۔ لہذا ہم سب کا عزم ہے کہ مدارس میں ابتدائی تعلیم سے لیکر اعلی تعلیم تک معیاری تعلیم مہیا کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ یوپی کے وزیر اعلی کی منشا ہے کہ اقلیتی طبقہ کے طلبا و طالبات دینی و دنیاوی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کریں۔ UP Madrasas To Introduce NCERT Syllabus From This Year