لکھنو: اتر پردیش اقلیتی فلاح مسلم حج اوقاف کے کابینہ وزیر دھرم پال سنگھ نے یوپی ودھان سبھا میں واقع اپنے دفتر میں اہم اجلاس طلب کیا جس میں افسران کو ہدایت دی ہے کہ اقلیتی طبقہ کے طلبا و طالبات کو جدید و تکنیکی تعلیم سے جوڑنے کے لیے مدارس کے اساتذہ کو ٹریننگ دی جائے اور ان کی تربیت کے لیے وقتا فوقتا پروگرام کا انعقاد بھی کیا جائے تاکہ طلباء و طالبات کو تکنیکی و معیاری تعلیم حاصل ہوسکے اور ان کے مستقبل کو تابناک بنایا جاسکے۔ UP Madrasas Teachers
اس اجلاس میں مدرسہ بورڈ کے افسران و چئیرمین شامل ہوئے۔ کابینہ وزیر نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ ریاستی حکومت کی کوشش ہے کہ اساتذہ اور طلبا کے تعلیم و تعلم کا جذبہ کو بیدار کیا جائے تاکہ جدید تعلیم دینے کا مقصد حاصل ہو اور اقلیتی سماج کے بچوں کو اس کا مکمل فائدہ حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت مدرسہ تعلیم کو مرکزی تعلیم سے جوڑنے کے ان کو سائنس، ریاضی، کمپیوٹر کی تعلیم دینا کے لیے پر عزم ہے تاکہ وہ ہمہ جہت ترقی کے سبھی معیار پر اتر سکیں اور سبھی میدان میں اپنی نمائندگی کو یقینی بنائیں۔ Modern Education in UP Madrassas