لکھنو:اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے حوالے سے یہ بات موضوع بحث ہے کہ مدرسہ بورڈ بی ایڈ اور ایم ایڈ کے کورسز شروع کرانے کی تیاریاں کر رہا ہے ۔اس حوالے سے مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار پرینکا اوستھی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بات موضوع بحث بن گئی کہ مدرسہ بورڈ کی ڈگری کامل اور فاضل جو گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے مساوی ہیں ان کو ابھی تک یو جی سی نے منظوری نہیں دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ طلبا ان ڈگریوں کے ذریعہ کسی مقابلہ جاتی امتحان میں نہیں شریک ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ نیٹ جی آر ایف جیسے اہم امتحان میں شریک ہو سکتے ہیں لہذا کامل اور فاضل کو کسی یونیورسٹی سے الحاق کرایا جائے اس حوالے سے کاروائیاں کی جائیں۔
مدرسہ بورڈ کی رجسٹرار پرینکا اوستھی نے کہا کہ اب اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ سبھی یونیورسٹیوں کو مدرسہ بورڈ خط لکھے گا اور یہ گزارش کرے گا کہ کامل اور فاضل کی ڈگری کو منظوری دیں۔