اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوپی مدرسہ بورڈ طلبا و طالبات کو نمبرات اضافہ کرنے کا موقع دے گا؟ - Diwan Sahib Zaman

اتر پردیش میں کورونا وبا کے پیش نظر یوپی بورڈ نے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کو منسوخ کرنے کے ساتھ پروموشن کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایسے میں اترپردیش مدرسہ کے بچوں کے ساتھ نمبرات میں اضافہ کیا جائے گا یا نہیں اس بارے میں سرکار کی طرف سے کوئی اعلان نہیں ہوا ہے۔ مولانا دیوان صاحب زمان نے بتایا کہ جس طرح سرکار نے صلاحیت مند طلبا کا خیال رکھتے ہوئے ان کو نمبرات میں اضافہ کرنے کا موقع دیا ہے اسی طرح مدرسہ کے طلبا و طالبات کو بھی دے۔

up_vns_02_teachers_demanding_to_madarsa_bord_give_the_option_for_numbers_increase_pkg_7200178
یوپی مدرسہ بورڈ طلبا و طالبات کو نمبرات اضافہ کرنے کا موقع دے گا؟

By

Published : Jun 17, 2021, 4:44 PM IST

کرونا وائرس کے دوسرے خوفناک لہر کو دیکھتے ہوئے سی بی ایس ای بورڈ کے بعد یوپی بورڈ نے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کو منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد یوپی مدرسہ بورڈ لکھنؤ نے بھی سبھی درجات کی امتحانات کو منسوخ کردیا، تاہم یوپی بورڈ نے صلاحیت مند طلباء و طالبات کو موقع دیا ہے کہ وہ امتحان دے کر اپنے نمبرات میں اضافہ کرسکتے ہیں لیکن یوپی مدرسہ بورڈ نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ جس کی وجہ سے طلبا و طالبات کشمکش کے شکار ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

صلاحیت مند طلباء و طالبات اس بات کو لے کر فکر مند ہیں کہ اگر ان کو نمبرات میں اضافہ کرنے کا موقع نہیں ملا توان کے تابناک مستقبل میں رخنہ پڑ سکتا ہے۔ اس سلسلے میں اتر پردیش ٹیچرز ایسوسی ایشن مدارس عربیہ کے جنرل سکریٹری مولانا دیوان صاحب زماں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے یوپی بورڈ نے صلاحیت مند طلبہ کا خیال رکھتے ہوئے ان کو نمبرات میں اضافہ کرنے کا موقع دیا ہے اسی طریقے سے یوپی مدرسہ بورڈ کو بھی صلاحیت مند طلبا و طالبات کا خیال کرنا چاہیے اور ان کو نمبرات میں اضافہ کرنے کا موقع دینا چاہیے، تاکہ ان کے تابناک مستقبل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک بورڈ کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی بھی اعلان جاری نہیں ہوا لیکن جب بھی اس سلسلے میں اعلان جاری ہوگا تو یہ ضرور مطالبہ کیا جائے گا کہ صلاحیت میں طلبہ کا خیال رکھا جائے اور ان کو موقع دیا جائے تاکہ وہ اپنے نمبرات میں اضافہ کر سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details