اتر پردیش مدرسہ بورڈ UP Madrasa Board کے طلبا کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، جس سے طلبہ کی ایک بہت بڑی تعداد اعلیٰ تعلیم کے حصول سے محروم ہے۔
UP Madrasa Board Students Issue: یوپی مدرسہ بورڈ کے طلبہ اے ایم یو میں داخلہ لینے سے محروم اس اہم مسئلہ پر اے ایم یو اور مدرسہ بورڈ کے انتظامیہ کو توجہ دلانے کے لئے اے ایم یو آرٹس فیکلٹی کے سابق کورٹ ممبر عبدالوحید نے وائس چانسلر کو خط لکھا ہے، جس کی کاپی چیئرمین اور رجسٹرار (یو پی مدرسہ ایجوکیشن بورڈ) کو بھی بھیجی گئی ہے، جس پر انہیں فوری دھیان دینے کی ضرورت ہے۔ UP Madrasa Board Students Denied Admission in AMU
UP Madrasa Board Students Issue: یوپی مدرسہ بورڈ کے طلبہ اے ایم یو میں داخلہ لینے سے محروم اس معاملے پر عبدالوحید نے بتایا کہ یوپی مدرسہ بورڈ جو ریاست اتر پردیش کا بورڈ ہے، جس کی عالم کی ڈگری سے ملک کی دیگر مرکزی یونیورسٹی میں داخلہ دیا جاتا ہے لیکن ہمارے اے ایم یو میں یوپی مدرسہ بورڈ کی عالم کی ڈگری سے طلبہ کو داخلہ نہیں دیا جاتا ہے۔ جس سے طلبہ کی بہت بڑی تعداد جو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے، وہ یہاں سے جانے پر مجبور ہوجاتی ہے۔
UP Madrasa Board Students Issue: یوپی مدرسہ بورڈ کے طلبہ اے ایم یو میں داخلہ لینے سے محروم عبدالوحید نے مزید بتایا کہ عالم کی ڈگری سے اے ایم یو میں صرف دینیات فیکلٹی میں داخلہ دیا جاتا ہے، جس میں سیٹیں محدود ہے اور طلبہ کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ UP Madrasa Board Students Denied Admission in AMU
عبدالوحید نے یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کو خط لکھتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جس طریقے سے یوپی مدرسہ بورڈ کی عالم ڈگری کو تمام یونیورسٹی تسلیم کرتی ہے ویسے ہی یہاں بھی آرٹس و سوشل سائنس فیکلٹی کے تمام کورسوں میں داخلہ دینے کی اجازت دی جائے۔
UP Madrasa Board Students Issue: یوپی مدرسہ بورڈ کے طلبہ اے ایم یو میں داخلہ لینے سے محروم انہوں نے کہا کہ ہمیں یونیورسٹی انتظامیہ سے امید ہے کہ وہ اس جانب توجہ دے گی اور توجہ دے کر قومی مفاد کی خاطر ایک بہت بڑی طلبہ کی تعداد کو جو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے، ان کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ذریعے موقع دیا جائے گا۔ UP Madrasa Board Students Denied Admission in AMU
عبدالوحید نے بتایا یونیورسٹی پراسپیکٹس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ یوپی مدرسہ بورڈ عالم کے طلبہ کو صرف دینیات میں داخلہ دیا جاتا ہے جبکہ دیگر مرکزی یونیورسٹی میں دیگر کورسوں میں بھی داخلہ دیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ یوپی مدرسہ بورڈ کے طلبہ کو دینیات کے علاوہ دیگر کورسس میں داخلہ نہ دینے سے متعلق فی الحال یونیورسٹی انتظامیہ نے کچھ بھی کہنے سے انکار کیا ہے۔ UP Madrasa Board Students Denied Admission in AMU