کورونا وبا کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت Central Government نے جہاں ہائی اسکولوں اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے، وہیں اتر پردیش حکومت UP Government نے بھی جمعرات کو یوپی بورڈ کے امتحانات منسوخ کر دیا ہے۔ اس سمت میں یوپی مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے بھی ہونے والے امتحانات کو منسوخ کرنے کے لئے حکومت کو تجویز ارسال کی ہے جس پر مہر لگنے کے بعد اتر پردیش میں ہونے والے مدرسوں کے امتحانات منسوخ ہو جائیں گے۔
اتر پردیش کے قریب 16 ہزار مدرسوں میں وسطانیہ اور فوقانیہ کے امتحانات بھی اس بار نہیں ہوں گے۔ بورڈ نے سبھی بچوں کو آگے کی کلاس میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی تجویز حکومت کو بھیج دی گئی ہے۔