اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP Madarsa Board Exam 2022: یوپی مدرسہ بورڈ امتحانات کا چودہ مئی سے آغاز

یوپی مدرسہ بورڈ کے مطابق سیکنڈری، سینئر سیکنڈری، کامل اور فاضل کے سالانہ امتحانات 14 مئی 2022 سے شروع ہو رہا اور 23 مئی کو اختتام پزیر ہوگا۔ UP madarsa board exam starts from 14 may

یوپی مدرسہ بورڈ کا امتحان چودہ مئی سے شروع
یوپی مدرسہ بورڈ کا امتحان چودہ مئی سے شروع

By

Published : May 13, 2022, 12:41 PM IST

ریاست اتر پردیش کے تمام اضلاع سمیت بارہ بنکی میں مدرسہ بورڈ کے امتحانات 14 مئی سے شروع ہو رہے ہیں۔ اس کے لیے محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ نقل سے پاک شفاف امتحانات کرانے کے لیے ضلع کے 11 مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی فلائنگ اسکوائیڈ سمیت تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ کی کووڈ-19 کی وجہ سے دو برس بعد یہ امتحانات کرائے جا رہے ہیں۔ All preparations for UP Madarsa Board examination are complete

یوپی مدرسہ بورڈ کا امتحان چودہ مئی سے شروع

کووڈ-19 کے پیش نظر تمام امتحانات مراکز پر سینیٹائزر اور ماسک دستیاب رہیں گے۔ ساتھ ہی طلبہ کو سماجی فاصلے کے ساتھ بٹھایا جائے گا۔ ضلع اقلیتی بہبود افسر بالیندو دیویدی نے بتایا کہ 'مدرسہ بورڈ کے امتحانات میں ضلع بارہ بنکی میں کُل 3208 طلباء شرکت کر رہے ہیں۔ ان میں سیکنڈری عربی کے 732، سیکنڈری فارسی کے 914، سینئیر سیکنڈری کے 431، کامل کے 820 اور فاضل کے 315 طلبہ شامل ہیں۔ Sanitizers and masks available at examination centres in Barabanki

یہ بھی پڑھیں: لکھنؤ: یوپی مدرسہ بورڈ کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے

انہوں نے بتایا کہ 'یہ تمام طلبہ ضلع کے کُل 71 مدارس کے ہیں۔ مدرسہ بورڈ کے امتحانات میں کسی بھی قسم کی بدنظمی نہ ہو اس کے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیکنڈری کلاس کا امتحان صبح 8 بجے سے 11 بجے تک ہوگا۔ سینئر سیکنڈری، کامل اور فاضل کے امتحانات دوسری شفٹ میں دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔ طلباء مدرسہ بورڈ کی ویب سائٹ پر جا کر امتحان کا ٹائم ٹیبل ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details