لکھنؤ:اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ نے تعلیمی سیشن 2023/24 امتحانات کا شیڈیول جاری کر دیا گیا ہے۔ یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کی ایک آن لائن میٹنگ ہوئی جس کی صدارت مدرسہ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار جاوید نے کی۔ جس میں اقلیتی محکمہ کے ڈائریکٹر جے ریبھا، بورڈ کے رکن قمر علی، زبیر اور رجسٹرار پرینکا اوستھی شامل ہوئیں۔ اس میٹنگ میں 2024 کے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر فروری ماہ کے دوسرے ہفتہ میں امتحانات منعقد کرانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے منعقدہ ہونے والے امتحانات کے لیے 119025 فارم بھرے گئے ہیں۔ جس سیکنڈری، (منشی، و مولوی، مساوی ہائی اسکول ) سینیئر سیکنڈری، (عالم ،مساوی انٹر میڈیٹ) کامل اور فاضل کے طلبا و طالبات بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
مدارس و اساتذہ کی دستاویزات کی جانچ کو دھرم پال سنگھ نے روک دیا
مدرسہ بورڈ کی جانب سے منعقد ہونے والا امتحانات 13 فروری سے شروع ہو کر 21 فروری کو ختم ہوگا یہ امتحان دو نشستوں میں منعقد ہوگا۔ پہلی نشست صبح صبح آٹھ بجے سے 11 بجے تک جب کہ دوسری نشست دو بجے سے شام پانچ بجے تک ہوگی۔ مدرسہ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد جاوید نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں برس بورڈ نے پارلیمانی انتخابات اور رمضان سے قبل امتحان منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ طلبا، طالبات اور اساتذہ کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔
انہوں نے کہا کہ اس کی تمام تر تیاریاں اب زوروں پر ہیں۔ فارم بھرنے کی کارروائی جاری ہے اور جلد ہی اس کے اعداد و شمار بھی جاری کر دیے جائیں گے۔ امتحان میں شامل ہونے والے طلبا مدرسہ بورڈ کی ویب سائٹ پر جاکر کے نظام الاوقات سمیت اپنی اپنا ایڈمٹ کارڈ بھی ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امتحان کو نقل کرنے سے صاف و شفاف کرایا جائے گا۔ اس کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے سے نگرانی ہوگی۔ اس کے علاوہ ہر ضلع میں اڑن دستے بھی تعینات کیے جائیں گے تاکہ پرامن طریقے سے امتحان منعقد کرایا جا سکے۔