اردو

urdu

ETV Bharat / state

منشی اور مولوی بورڈ امتحانات کا آغاز الگ انداز میں - مدرسہ بورڈ کے منشی اور مولوی بورڈ امتحانات کا آغاز

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع میں پہل بار مثالی امتحان مرکز کا قیام کیا گیا ہے۔ مثالی مرکز میں طلبہ کا داخل ہونے سے قبل گل پوشی کر کے استقبال کیا گیا اور انہیں تحفے بھی دیے گئے۔

منشی اور مولوی بورڈ امتحانات کا آغاز
منشی اور مولوی بورڈ امتحانات کا آغاز

By

Published : Feb 25, 2020, 12:24 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:29 PM IST

یوپی مدرسہ بورڈ کے منشی اور مولوی بورڈ امتحانات کا آغاز منگل سے ہو گیا۔ ان امتحانات کے لئے مدرسہ بورڈ کی جانب سے متعدد نئے کام کئے گئے ہیں۔

منشی اور مولوی بورڈ امتحانات کا آغاز الگ انداز میں

درا صل مدرسہ طلبہ کو امتحانات کے بوجھ اور فکر سے آزاد کرنے اور امتحانی مراکز میں بہتر ماحول دینے کے مقصد سے بارہ بنکی کے زیدپور قصبہ میں واقع مدرسہ دارالعلوم عارفیہ کو مثالی مرکز بنایا گیا ہے۔

امتحانات کے مدنظر مدرسہ کو پھولوں اور غباروں سے سجایا گیا تھا۔ اس مثالی مرکز کا قیام مدرسہ بورڈ کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

قابل غور ہے کہ 'بارہ بنکی سمیت تمام اضلاع میں آج سے مدرسہ بورڈ کے امتحانات کا آغاز ہو چکا ہے۔ ضلع میں 3818 طلبہ 11 امتحانی مراکز پر منشی اور مولوی کا امتحان دیں گے۔ اس برس سے یہ دونوں درجہ سیکنڈری اور ہائر سکینڈری کے نام سے جانیں جائیں گے۔'

اس کے علاوہ یہ پہلا موقع ہوگا جب مدرسہ بورڈ کے امتحانات اتنی کم وقفے میں ہوں گے۔ یہ امتحانات 10 دنوں میں ختم ہوں گے۔

مدرسہ بورڈ کے امتحانات کی شفافیت اور نقل سے پاک رکھنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس اسکول اور مدارس کو ہی مرکز بنایا گیا ہے۔

تمام امتحانی مراکز کو خصوصی طور پر ہدایت دی گئی ہے کہ مرکز پر طلبہ کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details