لکھنؤ: اترپردیش کے کابینہ وزیر دھرمپال سنگھ نے مدرسہ بورڈ کے نتائج کے اعلان کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ کے طلبہ و طالبات کو مرکزی تعلیم سے جوڑنے کے لیے حکومت نے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ان میں سے این سی آر ٹی کا نصاب کا نفاذ کرنا، اس کے علاوہ مدرسوں میں کمپیوٹر لیب اور دیگر ساز و سامان فراہم کرنا ہے۔ مدرسہ بورڈ میں تقریبا ایک لاکھ 69796 طلبہ و طالبات کو امتحان کا اہل پایا گیا تھا جس میں سے تقریبا ایک لاکھ 29648 ہزار طلبا و طالبات شامل ہوئے جن میں ایک لاکھ 9527 طلبا و طالبات کامیاب ہوئے ۔ کامیاب طلبا و طالبات کی شرح 84.48فیصد ہے ۔
منشی مولوی (سیکنڈری عربی فارسی) امتحان میں محمد نازل مدرسہ تعلیم الجدید نورخان پور بھدوہی نے ریاست میں پہلا مقام حاصل کیا ہے جبکہ محمد معین مدرسہ جامعہ ذکرا ضلع سیتاپور نے دوسرا مقام حاصل کیا ہے محمد عرفان مدرسہ جامعہ ذکرہ ضلع سیتا پور نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔عالم سینیئر سیکنڈری( عربی فارسی) امتحان میں چاندنی بانو مدرسہ عثمان احمد پبلک اسکول ضلع فروخ اباد نے پہلا مقامات حاصل کیا ہے۔ سعدیہ فاطمہ مدرسہ علامہ فضل حق خیرابادی میموریل خیراباد ضلع سیتاپور نے دوسرا مقام حاصل کیا ہے جبکہ محمد عزیر مدرسہ علامہ فضل خیرا ابادی میموریل خیراباد ضلع سیتاپور نے تیسرا مقامات حاصل کیا ہے۔