اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP Madarsa Board Result: اترپردیش مدرسہ بورڈ کے نتائج کا اعلان - اترپردیش نیوز

اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنئو کے سیکنڈری، سینئر سیکنڈری منشی، مولوی، عالم کامل اور فاضل امتحانات کے نتائج کا آج اندرا بھون میں اعلان کیا گیا، تمام ہی طلباء و طالبات رزلٹ مدرسہ بورڈ کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ UP Madarsa Board Result 2022 declared

اترپردیش مدرسہ بورڈ کے نتائج کا اعلان
اترپردیش مدرسہ بورڈ کے نتائج کا اعلان

By

Published : Jul 26, 2022, 8:06 PM IST

لکھنئو:کابینہ وزیر دھرم پال سنگھ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ بورڈ نے شفافیت کے ساتھ امتحان منعقد کرایا تھا جس میں وزیر مملکت دانش آزاد انصاری اور چیئرمین و سبھی افسران کی محنت اور لگن کے ساتھ سی سی ٹی وی کیمرہ کی نگرانی میں امتحان منعقد کرایا گیا تھا، اس کے نتائج کا آج اعلان کیا گیا۔ دھرم پال سنگھ نے کہا کہ نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو حکومت کی جانب سے خصوصی سہولیات مہیا کرائی جائیں گی، اسکالر شپ سمیت تمام دیگر سہولیات اور انعام و اکرام سے نوازنے کا بھی جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔

اترپردیش مدرسہ بورڈ کے نتائج کا اعلان

یوپی مدرسہ بورڈ میں ایک لاکھ 62 ہزار 273 طلباء و طالبات نے فارم بھرا تھا جس میں ایک لاکھ 14 ہزار 247 طلبا و طالبات نے امتحان دیا۔ کامیاب طلبہ کی تعداد 45 ہزار 147 ہے جبکہ 48 ہزار 9 طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے، مجموعی طور 93 ہزار ایک سو 56 طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے اور 31091 ناکام ہوئے ہیں کامیاب طلبا و طالبات کی شرح 84 فیصد رہی ہے۔

سیکنڈری (منشی یا مولوی )میں کامیاب طلبا و طالبات کی شرح 70.08 فیصد ہے، سیکنڈری میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں میں پہلی پوزیشن پر ارمان خان مدرسہ فروغ بدایوں کے ہیں جنہوں نے 93 فیصد نمبرات حاصل کیے۔ دوسری پوزیشن پر محمد اسلم مدرسہ گلشن رضا قنوج کے ہیں جنہوں 92 فیصد نمبر حاصل کیا۔ تیسری پوزیشن پر احکم علی جامعہ صمدیہ بھپھوندا اوریہ کے ہیں جنہوں نے 92 فیصد نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔ سینیئر سیکنڈی میں کانپور نگر 2 طلبا نے پہلی و دوسری پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ کنوج سے ایک طالب علم 94 نمبرات حاصل کر کے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔

کامل کے امتحان میں مرآدباد کے عرشی ارشد نے 84 فیصد نمبرات حاصل کر کے پہلا مقام حاصل کیا ہے جب کہ اشفہ خاتون (قنوج) دوسرا مقام حاصل کیا، ام حنیف صدف (مرآدباد) نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ کامل میں تینوں ٹاپرز طالبات رہیں۔ فاضل کورس میں اول مقام حاصل کرنے والے محمد اسلم اوریہ کے ہیں جنہوں نے 87 فیصد کے نمبرات حاصل کئے۔ دوسری پوزیشن پر بشریٰ (غازی پور) اور تیسری پوزیشن پر عافیہ (مرآدباد) ہیں۔ سیکنڈری میں ریاضی میں اول مقام حاصل کرنے والوں میں امیرہ خان ہیں دوسری پوزیشن پر قنوج سیف خان جبکہ سدرہ بیگم نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔

سیکنڈی میں سائنس مضمون میں محمد مونس (بریلی) 97 فیصد نمبرات حاصل کرکے اول مقام حاصل کیا ہے جبکہ بدایوں کے ریحان خان 95 فیصد قنوج کے فضل حق نے 93 فیصد نمبرات حاصل کر کے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ نتائج کے اعلان کے وقت کابینی وزیر دھرم پال سنگھ و وزیر مملکت دانش آزاد انصاری مدرسہ بورڈ کے مجلس عاملہ کے چئیرمین افتخار احمد جاوید و سبھی اراکین رجسٹرار جگ موہن سنگھ اے کے تیواری سمیت سبھی افسران موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں:Madarsas Students Felicitated in Lucknow: مدارس کے طلبا و طالبات اعزاز سے سرفراز

ABOUT THE AUTHOR

...view details