اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدرسہ بورڈ کاپی جانچنے کی اجرت کیوں نہیں دیتا؟ - اترپردیش نیوز

اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کا امتحان گزشتہ پانچ مارچ کو ختم ہوچکا ہے اور اب کاپی جانچنے کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، لیکن مدارس عربیہ کے اساتذہ اس بات کو لے کر تشویش کا اظہار کرتے ہیں کہ گزشتہ کئی سالوں سے مدرسہ بورڈ نے کاپی جانچنے کی اجرت نہیں دی ہے یہی وجہ ہے کہ اساتذہ کی دلچسپی اس سے کم ہوتی جارہی ہے، جس کا اثر نتائج پر پڑ سکتا ہے۔

مدرسہ بورڈ کاپی جانچنے کی اجرت کیوں نہیں دیتا؟
مدرسہ بورڈ کاپی جانچنے کی اجرت کیوں نہیں دیتا؟

By

Published : Mar 14, 2020, 8:08 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مدرسہ رحمانیہ کے استاد مولانا زید نے بتایا کہ گزشتہ کئی سالوں سے مدرسہ تعلیمی بورڈ نے کاپی جانچنے اور سینٹر کے اخراجات کا خرچ نہیں دیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے بتایا کہ ایک کاپی چیک کرنے کی اجرت تین روپیہ ہے، جبکہ فی طالب علم سینٹر چارج دو روپیہ پچاس پیسے ہیں۔

اس طرح سے مجموعی طور پر ایک امتحان مرکز پر معمولی اجرت ہوتی ہے، لیکن اس کے باوجود اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ نے کئی برس کا اجرت نہیں دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کو لیکر اساتذہ میں ناراضگی ہے اور کاپی چیک کرنے میں دلچسپی بھی کم ہورہی ہے۔

انہوں مزید کہا کہ گزشتہ برسوں میں کاپی چیک کرنے میں جو وقت لگتا تھا افسران اس کا نصف وقت کو ہی ریکارڈ میں درج کرنے کو کہتے تھے تاکہ اجرت میں کمی کیا جاسکے۔

مدارس عربیہ ٹیچر ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر نبی جان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی افسوسناک پہلو ہے کی مدرسہ بورڈ کاپی جانچنے کا اجرت اساتذہ کو نہیں دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر بورڈ اس عمل کے لیے الگ سے بجٹ مختص کرتے ہیں، جبکہ مدرسہ بورڈ نے نہ ہی خاطرخواہ رقم متعین کیا ہے اور نہ ہی وقت پر اجرت دیتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ معاملہ صرف بنارس کا نہیں ہے، بلکہ اترپردیش کے سبھی مدارس کا ہے کہ جہاں پر اساتذہ کو کاپی چیک کرنے کی اجرت نہیں ملتی ہے، جس کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا رہتا ہے اور کاپی جانچنے کے عمل میں دلچسپی کم ہوتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مدرسہ بورڈ نے سختی سے امتحان جس طریقے سے لیا ہے، اسی طرح سے اجرت دے کر سختی سے کاپیاں چیک کرائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details