اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوپی مدرسہ بورڈ کے ملازمین کی طالبہ سے فحش حرکت، لکھنؤ میں کیس درج

لکھنؤ میں یوپی مدرسہ بورڈ کے ملازمین کی جانب سے طالبہ سے چھیڑ چھاڑ اور فحش حرکت کرنے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے جس کے بعد حضرت گنج تھانہ میں اس سلسلہ میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ UP madarsa board employees molested female student

UP madarsa board employees molested female student, case registered in Hazratganj police station
UP madarsa board employees molested female student, case registered in Hazratganj police station

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 1, 2023, 11:21 AM IST

لکھنؤ: اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ ایک طرف جہاں مدرسوں میں معیار تعلیم بہتر کرنے کا دعویٰ کرتا ہے اور مدرسہ کے طلبا کو تمام تر سہولتیں فراہم کرنے کا بھی دعویٰ کرتا ہے تو دوسری جانب آئے دن مدرسہ بورڈ کے ملازموں کے خلاف شکایتیں مل رہی ہیں۔ تازہ شکایت لکھنؤ کی ایک طالبہ کی ہے۔ جس کا الزام ہے کہ اس کے ساتھ مدرسہ بورڈ کے دو ملازمین نے مارکشیٹ دینے کے نام پر فحش میسج کیے۔ اس سلسلہ میں کیس لکھنؤ کے حضرت گنج تھانے میں درج ہوا ہے۔ یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے ملازم راکیش اور دھریندر کے خلاف سی آر پی سی کی دفعہ 323 ،504 ،506 اور 67 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے ملازم راکیش اور دھریندر کے خلاف سی آر پی سی کی دفعہ 323 ،504 ،506 اور 67 کے تحت درج کیا گیا

یہ بھی پڑھیں:

Principal Arrested In Harda طالبہ سے چھیڑ خوانی کرنے پر پرنسپل انچارج گرفتار

ایف آئی آر میں واضح طور پر لکھا گیا ہے بورڈ کی طالبہ کی انٹر کے مساوی مدرسہ بورڈ کی مارک شیٹ گم ہو گئی تھی جس کی ڈپلیکیٹ کاپی وہ مدرسہ بورڈ سے حاصل کرنے گئی تھی۔ جہاں پر مدرسہ بورڈ کے دو ملازمین سے ملاقات ہوئی۔ جن کا نام راکیش اور دھریندر تھا۔ انہوں نے مارک شیٹ دینے کا وعدہ کیا اور طالبہ کا موبائل نمبر بھی لے لیا۔ یہ کہتے ہوئے کہ ماک شیٹ ملنے پر رابطہ کریں گے۔ کچھ دن گزر جانے کے بعد انہوں نے طالبہ کو فون کیا اور مارک شیٹ دینے کے بہانے فحش باتیں کرنے لگے اور واٹس ایپ پہ فحش، غلیظ میسج بھیجنے لگے۔

طالبہ نے الزام لگایا کہ ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر مارکیٹ لینا ہے تو اس کے عوض میں رات میں ملاقات کرنی پڑے گی، طالبہ کے بھائی کا الزام ہے کہ جب میں مدرسہ بورڈ کے آفس جواہر بھون گیا تو وہاں مذکورہ دونوں ملازمین سے ملاقات ہوتے ہی یہ بات سن کر گالی گلوچ سے بات کرنے لگے اور بھدی بھدی گالیاں دیں۔ مارپیٹ پہ بھی آمادہ ہو گئے۔ جس کے بعد میں 112 نمبر پر فون کیا اور وہاں پر پولیس اہلکار بھی آئے لیکن قانونی کارروائی نہیں ہو پائی۔ یہی وجہ ہے کہ ہم لکھنؤ کے حضرت گنج میں پہنچ کر کے دونوں ملازمین کے خلاف شکایت درج کرا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details