ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنو کے رجسٹرار آر پی سنگھ نے بتایا کہ ویب سائٹ پر جلد ہی تمام طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ اپلوڈ کر دیے جائیں گے۔
یوپی مدرسہ بورڈ: کامل و فاضل کے امتحانات 30 اور یکم نومبر سے شروع ہوں گے - کورونا وائرس وبا کے پیش نظر سیکنڈری و سینئر سیکنڈری
اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنؤ نے علان کیا ہے کہ کامل سال آخر و فاضل سال آخری کا امتحان 29 اکتوبر و یکم نومبر کو دو نشستوں میں منعقد کئے جائیں گے, جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ریاست کے سبھی مدارس کے امتحان مراکز بھی متعین کردیے گئے ہیں۔ کاپیاں اور سبھی مضامین کے پرچوں کو امتحانات مراکز پر پہونچانے کا بندوبست کر دیا گیا ہے اور ہر ضلع کے اقلیتی فلاح و بہبود کے افسران کو ڈیوٹی کی تعیناتی کے لیے بھی ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمرہ اور دیگر ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ طلباء و طالبات کی تعداد کم ہے اس وجہ سے پر امن طریقے سے امتحان منعقد کیے جائیں گے۔'
- مزید پڑھیں:مدرسہ بورڈ کے طلبہ کو نہیں مل رہا گورنمنٹ انٹر کالج میں داخلہ
- یوپی مدرسہ بورڈ امتحانات کے نتائج میں تاخیر سے طلباء پریشان
- بھوپال: اقلیتی اداروں میں خواتین کی تقرری کا مطالبہ
واضح رہے کہ رواں برس کورونا وائرس وبا کے پیش نظر سیکنڈری و سینئر سیکنڈری کے طلبہ وطالبات کو آگے کے درجے میں ترقی دے دی گئی تھی، لیکن فاضل اور کامل سال آخر کے امتحان منعقد کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم اب فاضل اور کامل سال آخر کے امتحانات کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے اور تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں'۔