پرگیہ ٹھاکر غدار وطن ہیں: نیرج کندن - کانگریس پارٹی کی اسٹوڈنٹ یونین
بی جے پی رکن پارلیمان پرگیہ ٹھاکر کے متنازعہ بیان کے بعد اتر پردیش کانگریس کمیٹی نے احتجاج شروع کردیا تھا۔ آج کانگریس پارٹی کی اسٹوڈنٹ یونین "این ایس یو آئی" نے بی جے پی کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔
اپنے غیر ذمہ دارانہ بیان کے لیے مشہور بھوپال سے پارلیمان رکن پرگیہ سنگھ ٹھاکر لوک سبھا میں متنازع بیان دیا تھا جس کے بعد ملک کی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔
اپوزیشن جماعتوں کے ہاتھ بی جے پی کو گھیرنے کا اچھا موقع مل گیا۔ لہذا وقت کی نزاکت دیکھتے ہوئے کانگریس پارٹی نے اترپردیش میں احتجاج شروع کر دیا۔ اسی کڑی کو آگے بڑھانے کا کام کانگریس کی اسٹوڈنٹ ونگ نے کیا۔
این ایس یو آئی کے قومی نیرج کندن کی قیادت میں اسٹوڈنٹس یونین کے کارکنان لکھنؤ کے جی پی او میں متنازعہ بیان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یوگی اور مودی حکومت پر جم کر نعرہ بازی کی۔
صحافیوں سے بات چیت کے دوران قومی صدر نیرج نے کہا کہ پرگیہ کا بیان ناقابل برداشت ہے۔ بی جے پی کو واضح کرنا چاہیے کہ وہ کیا چاہتی ہے؟
مسٹر نیرج نے مزید کہا کہ بھارت میں صرف مہاتمہ گاندھی کے اصول، تعلیم اور انکے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہوگا نہ کہ گوڈسے کے راہ پر۔