مرادآباد: اترپردیش بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں اور تمام سیاسی پارٹیوں کے امیدوار اپنی جیت کا دعویٰ کررہے ہیں۔ ضلع مرادآباد نگر پنچایت عمری کلا میں بھی امیدوار اپنی جیت کے دعوے کر رہے ہیں۔ مرادآباد کی نگر پنچایت عمری کلا سے آزاد امیدوار محمد عثمان علی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سماج وادی پارٹی کے لیے بہت محنت کی اور ہمیشہ سماج وادی پارٹی سے جڑے رہے، لیکن انتخابات کے وقت سماج وادی پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا جس بعد انہوں نے خود کو آزاد امیدوار کے طور پر نامزد کیا اور عوام کے درمیان جاکر ووٹ مانگ رہے ہیں۔
آزاد امیدوار محمد عثمان علی نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نگر پنچایت عمری کالا کھیترا بہت پسماندہ ہے، آج تک کسی چیئرمین نے یہاں ترقیاتی کام نہیں کیے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے ہمیشہ عوام کے درمیان جا کر لوگوں کی مدد کی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہاں کے لوگوں نے انہیں انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ محمد عثمان علی نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہمارا علاقہ اقلیتی اکثریتی علاقہ ہے اور یہاں مسلم آبادی 95 فیصد ہے، اس لیے اس علاقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔