اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے اے مظاہرین کے لیے اےایم یو میں قانونی ڈیسک قائم

اے ایم یو کوآرڈینیشن کمیٹی نے بتایا کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مقدمہ درج ہونے سے کئی لوگ خوفزدہ ہیں۔ اس لیے ایک قانونی مدد ڈیسک کی تشکیل کی گئی ہے، بے قصور نوجوانوں کو قانونی مدد فراہم کی جائے۔

اے ایم یو باب سید
اے ایم یو باب سید

By

Published : Mar 9, 2020, 10:28 AM IST

علی گڑھ میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر درج مقدمات کی پیروی کرنے کے لیے اے ایم یو کوآرڈی نیشن کمیٹی نے قانونی مدد ڈیسک کی تشکیل دی ہے۔

اوپر کوٹ میں ہوئی واردات کے معاملے پر شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کرنے والے لوگوں کے خلاف قمدمہ درج کیے گئے ہیں۔

اے ایم یو کوآرڈینیشن کمیٹی نے باب سید گیٹ پر پریس کانفرنس میں بتایا کہ مقدمہ درج ہونے سے کئی لوگ خوفزدہ ہیں۔ اس لیے ایک قانونی مدد ڈیسک کی تشکیل کی گئی ہے۔

اس میں ایڈووکیٹ مدد کریں گے، یہ ایڈوکیٹ باب سید گیٹ پر شام کو بیٹھیں گے، جن پروٹیسٹ کرنے والوں پر فرضی مقدمہ درج ہیں۔

ان کو ختم کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی اگر کسی کو پولیس نے استحصال کیا ہے تو پولیس کے خلاف کیس درج کرانے کی پوری کوشش ہوگی۔

اے ایم یو کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ترجمان عمران خان نے بتایا کہ سی اے اے اور این اآر سی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو پولیس استحصال کررہی ہے۔ کئی لوگوں پر فساد کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

عمران نے بتایا کہ پرامن مظاہرہ کرنا عوام کا ڈیموکریٹک حق ہے اور آئین اس کی اجازت دیتا ہے۔ اگر پولیس قانون کے خلاف کام کرے گی تو پولیس کو بھی کٹگھرے میں کھڑا کریں گے اور سوال اٹھائیں گے، عمران نے بتایا کہ مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف جو پوسٹر لگائے جارہے ہیں، وہ ٹھیک نہیں ہے۔

طالب علم زبیر نے بتایا کہ میرے اوپر غنڈہ ایکٹ لگادیا گیا ہے۔ پرامن مظاہرہ کرنے والوں پر سنگین دفعات میں مقدمے درج کیئے جارہے ہیں۔

وہیں افراہیم چودھری نے کہا کہ پولیس کی طرف سے جو مقدمے درج کیے گئے ہیں اس سے لوگ خوفزدہ ہیں۔ لوگوں کو قانون کے بارے میں جانکاری نہیں ہے۔ اس وجہ سے مقدمہ درج ہونے کے بعد لوگوں کو ڈرایا جارہا ہے۔ ہم لوگوں کو قانونی مدد دے کر انصاف دلانے کا کام کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details