اترپردیش حکومت نے تہوار کے موسم میں خوردنی تیل کی قلت کو کم کرنے کی کوشش کے تحت خوردنی تیل کی ذخیرہ اندوزی کی حد مقرر کی ہے۔ ایک سرکاری ترجمان نے کہا کہ اتر پردیش اس طرح کے اعلان کرنے والی پہلی ریاست ہے۔ اس سلسلے میں اکتوبر کے شروعاتی دنوں میں ہی ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کے لیے 1-25 ٹن کی حد میں اسٹاک کی حد مقرر کی گئی تھی۔
ترجمان نے کہاکہ "8 ستمبر کو مرکز نے تمام ریاستوں کو خط لکھا اور ان سے کہا کہ وہ مصنوعی قلت اور خوردنی تیل کی بلند قیمتوں کے خلاف کارروائی کریں۔ اتر پردیش حکومت نے مختلف زمروں جیسے کہ خوردہ فروش، تھوک فروش کو مطلع کرتے ہوئے ذخیرہ کی حد مقرر کی ہے۔'
دوسری ریاستیں جیسے ہریانہ، گجرات اور راجستھان بھی اسی طرح کا نوٹیفکیشن جاری کرنے والے ہیں۔