اردو

urdu

ETV Bharat / state

' صحافیوں کو انشورنس کور فراہم کیا جائے' - نوجوان صحافی کی کورونا وائرس سے موت

اترپردیش میں ایک نوجوان صحافی کی کورونا وائرس سے موت ہونے کے بعد کانگریس رہنما پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کو ریاستی حکومت سے صحافیوں کو انشورنس کور فراہم کرنے کی اپیل کی۔

' اترپردیش حکومت تمام صحافیوں کو انشورنس کور فراہم کرے'
' اترپردیش حکومت تمام صحافیوں کو انشورنس کور فراہم کرے'

By

Published : Sep 1, 2020, 12:43 PM IST

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کے روز اترپردیش حکومت سے صحافیوں کو انشورنس کور فراہم کرنے کی اپیل کی۔

پرینکا گاندھی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صحافی کووڈ 19 وبائی امراض کے مابین عوام کو معلومات فراہم کرنے کا اہم فریضہ سرانجام دے رہیں ہیں۔

پرینکا کی حکومت سے اپیل کووڈ 19 کی وجہ سے ایک نوجوان صحافی کی موت کے بعد ہوئی ہے۔

پرینکا گاندھی نے ہندی میں ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ' ایک بہت ہی افسوسناک خبر ہے، لکھنؤ سے تعلق رکھنے والی نوجوان صحافی نیلانشو شکلا اب نہیں رہی۔ وہ کئی دنوں سے کووڈ 19 کی جنگ لڑ رہی تھی۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری نے شکلا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت صحافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ' خدا ان کے اہل خانہ کو غم کی اس گھڑی میں دکھ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔ میں نے پہلے بھی یہ مسئلہ اٹھایا تھا کہ صحافی (کورونا وائرس) بحران کے وقت معلومات فراہم کرنے کا اہم کام انجام دے رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ یوپی حکومت نیلانشو شکلا کے کنبہ اور تمام صحافیوں کو انشورنس کی مالی مدد فراہم کرے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details