بکرو گاؤں واقعے کی جانچ کے لیے اترپردیش حکومت نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم ( ایس آئی ٹی) تشکیل دی تھی اور یہ ٹیم تین افسران پر مشتمل تھی۔ ایس آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کانپور کے بکرو گاؤں میں کل 37 پولیس اہلکاروں نے گینگسٹر وکاس دوبے کی مبینہ طور پر مدد کی تھی۔
ان پولیس اہلکاروں میں 18 انسپکٹر، 10 ڈپٹی انسپکٹر، 8 کانسٹیبل اور بیٹ انچارج شامل ہیں۔
واضح رہے کہ رواں برس 2 جولائی کو پولیس گینگسٹر وکاس دوبے کو گرفتار کرنے کے لیے بکرو گاؤں گئی تھی لیکن وکاس دوبے کو پہلے سے ہی پولیس کے آنے کی اطلاع مل گئی تھی۔