لکھنؤ:اترپردیش کے اضلاع میں سات سال سے بند اچھے کردار والے جیل میں بند قیدیوں کو حکومت راحت دینے کی تیاری میں ہے۔ محکمہ جیل ایسے قیدیوں کی لسٹ تیاری کرنے میں مصروف ہے جنہوں نے سات سال جیل میں گزار دیا ہے جن کا عمل اچھا ہے و انہوں نے اقبال جرم بھی کرلیا ہو۔ محکمہ جیل کے افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ سبھی اپنی اپنی جیلوں میں سات سال سے کم سزا والے قید قیدیوں کی فہرست دستیاب کرائیں اور ساتھ میں تجویز بھی دیں جس سے کہ ایسے قیدیوں کی تعداد کم سے کم کی جاسکے۔ ایسے قیدیوں کی فائلیں ہیڈکوارٹر پر طلب کی گئی ہیں۔ جو رحم کی عرضی کی میعارات کو پورا کرتی ہیں۔UP Govt may relieved Good Character Prisoners
دپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس(جیل) اے کے سنگھ کے مطابق ریاست کے سبھی اضلاع میں سات سال سے کم سزا والے قیدیوں کی رحم کی عرضی کے معاملے میں آرہی روکاوٹوں کے بارے میں رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے قیدیوں کی رہائی کا راستہ کھلے اور ان کے التواء کا شکار مقدموں کی مناسب پیروی کرانے کے لئے حکومت سے ہدایت ملی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے ریاست میں کل 62اضلاع اور بندی ناری نکیتن میں بند ایسی قیدیوں کی لسٹ تیار کی جاررہی ہے۔ جن کاکردار اچھا ہو اور ان کی جانب سے اقبال جرم کرتے ہوئے رحم کی اپیل کی گئی ہو۔