لکھنؤ:اتر پر دیش کے کا بینی وزیر دھرم پال سنگھ نے کہاکہ لمپی امراض پر مو ثر کنٹرول اور ٹیکا کا ری کے لیے ریاستی حکومت ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے ۔UP Government's decision to control lumpy disease
لمپی کنٹرول کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے متا ثرہ علا قوں میں تحفظ بندی کرائی جائے ۔ محکمہ مویشی پر وری اور مقامی انتظامیہ لمپی کنٹرول کے لیے مسلسل فعال ہیں۔وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے لمپی امراض کے کنٹرول پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے ۔
وزیر مویشی پر وری آج یہاں ودھان بھون کے اپنے دفتر میں ودھان سبھا میں یہ معلومات دے رے تھے ۔ وزیر مویشی پر وری نے بتایا کہ لمپی اسکن ڈیسیزکے 14ممالک میں پھیلا ہے، انہوں نے کہاکہ اتر پر دیش میں امراض دستک دیتے ہی دیگر ممالک سے منسلک سرحد سیل کر دی گئی ہیں اور ریاست میں مویشیوں کے ٹرانسپورٹ پر قدغن لگا دیا گیا ہے۔