اردو

urdu

ETV Bharat / state

گورنر آنندی بین پٹیل کا دورہ رامپور

اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے رامپور کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے رامپور رضا لائبریری کی تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت کی لیکن اس دوران رامپور انتظامیہ نے گورنر کے پروگراموں سے میڈیا کو دور رکھا۔

By

Published : Feb 17, 2020, 8:41 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:55 PM IST

گورنر آنندی بین پٹیل کا رامپور دورہ
گورنر آنندی بین پٹیل کا رامپور دورہ

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور پہنچ کر انہوں نے جہاں رامپور رضا لائبریری کی تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت کر کے انعامات تقسیم کیے، وہیں انہوں نے دریائے کوسی، بے نظیر فارم، ششو سدن وغیرہ کا معائنہ کیا۔

گورنر کی آمد کے پیش نظر ضلع میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔ اس دوران رامپور انتظامیہ نے گورنر کے پروگراموں سے میڈیا کو دور رکھا۔

گورنر آنندی بین پٹیل کا رامپور دورہ

اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے اپنے ایک روزہ دورے پر رامپور پہنچیں۔ جہاں انہوں نے مختلف پروگراموں میں حصہ لے کر عوام سے خطاب کیا۔ صبح 11 بجے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ رامپور کے ریزرو پولیس لائن پہنچیں۔ اس کے بعد 11:30 بجے وہ عالمی شہرت یافتہ رامپور رضا لائبریری پہنچیں، جہاں انہوں نے لائبریری گھوم کر وہاں محفوظ نایاب نسخوں اور مخطوطات کو دیکھا۔

اس کے بعد لائبریری میں منعقدہ تقسیم انعامات میں شرکت کرکے انہوں نے طلبا میں ایوارڈ تقسیم کیے۔ تقریب تقسیم انعامات کے بعد رامپور واقع گورنمنٹ شِشو سدن گئیں، وہاں اپنے طے شدہ پروگرام میں شرکت کرکے عوام سے خطاب کیا۔ اس کے بعد بے نظیر فارم گئیں۔

آغا پور گاؤں میں دریائے کوسی کا معائنہ کیا اور گاندھی سمادھی پر دستکاروں سے ملاقات کی۔

گورنر کے تحفظ کے لیے ضلع انتظامیہ اور پولیس کپتان نے ضلع میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے۔

غور طلب ہے کہ گورنر کے تمام پروگراموں سے میڈیا کو کافی دور رکھا گیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details