گورنر اپنے اس دورے کے دوران بہرائچ کے مختلف مقامات پر جا کر مشاہدہ کریں گی۔
آنندی بین پٹیل کا بہرائچ دورہ گورنر صبح 10 بجکر 10 منٹ پر ترقیاتی بلاک چتورا کے تحت گاؤں سورجہ پورمافی میں ترقی پسند کسانوں اور خواتین کے این.جی.او. گروپ کے ساتھ ملاقات کریں گی۔
آنندی بین پٹیل کا بہرائچ دورہ "ایک ضلع ایک مصنوعات" اسکیم کے تحت تیار کردہ مصنوعات کا مشاہدہ بھی کریں گی۔
ایکسلریٹر لرننگ کیمپ پولیس لائن کا صبح 11 بجکر 15 منٹ پر اور ضلع خاتون اسپتال کا صبح 12 بجے مشاہدہ کریں گی۔
اس پروگرام کے بعد محکمہ پبلک ورکس انسپیکشن بلڈنگ ، ریڈ کراس ایسوسی ایشن ، تپ دق ایسوسی ایشن ، روٹری کلب اور مختلف این.جی.او. وغیرہ کے عہدیداروں اور ضلع کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کرے گی اور حکومت کی جانب سے چلاۓ جا رہے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیں گی-
اس کے بعد شام کے چار بجے پولیس لائن بہرائچ میں واقع ہیلی پیڈ پر پہنچے گی اور لکھنؤ کے لئے روانہ جائیں گی۔