اتر پردیش حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی 'ناری شکتی مہم' نوراتری کے پہلے روز 17 اکتوبر سے شروع ہوگی جو آئندہ برس نوراتری یعنی اپریل 2021 تک جاری رہے گی۔
بارہ بنکی : ہاتھرس واقعہ کے بعد خواتین کے تحفظ کے لیے حکومت مستعد - barabanki news
ہاتھرس مبینہ جنسی زیادتی معاملے کے بعد اتر پردیش حکومت خواتین کے تحفظ کے تئیں مستعد ہو گئی ہے اور خواتین میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے محکمہ خواتین بہبود کی جانب سے 'ناری شکتی مہم' کا آغاز کیا جائے گا۔
اس مہم کے تحت بارہ بنکی ضلع کے تمام بلاکس کے آنگن واڑی مراکز پر خواتین کے تحفظ اور ان کے لیے چلائی جارہی تمام اسکیمز کے تعلق سے خواتین کو بیدار کیا جائے گا۔
گونڈا: تین سگی بہنوں پر تیزاب سے حملہ، ہسپتال میں داخل
اس بیداری مہم کا مقصد خواتین کو ان کے حقوق اور قوانین کے تئیں بیدار کرنا ہے کیوں کہ زیادہ تر خواتین کو اپنے حقوق، اسکیمات اور قانون کے بارے میں علم تو ہے لیکن ان کا انہیں کب کہاں اور کیسے استعمال کرنا ہے اس میں وہ پیچھے رہ جاتی ہیں اس لیے یہ بیداری مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ انہیں تمام مسائل کے تعلق سے بیدار کیا جا سکے۔