اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوپی حکومت کا پانچ کانکنی افسران کے خلاف جانچ کا حکم - اترپردیش نیوز

اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ منگل کوغیرقانونی کانکنی کے معاملے میں محکمہ کانکنی کے پانچ افسران کے خلاف جانچ کا حکم دیا ہے۔

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ

By

Published : Feb 25, 2020, 6:48 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:34 PM IST

سماج وادی پارٹی کی میعاد کار میں شاملی، کوشامبی، ہمیر پور اور دیوریا میں تعینات افسران پر غیرقانونی کانکنی میں ملوث پائے گئے تھے۔

سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن(سی بی آئی) نے پہلے ہی ان افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے اس میں ان کے ملوث ہونے کی جانچ کررہی ہے۔

ان افسران پر غیرقانونی کانکنی اور ایسے پرائیویٹ افراد کو فائدہ پہنچانے کا الزام ہے جس سے سرکاری خزانے کا نقصان پہنچا ہے۔

ریاستی حکومت نے سینئر ڈریلنگ انجینئر،کانکنی اور ارضیات ڈائرکٹوریٹ سدھیر دوبے کو انکوائری افسر تعینات کیا ہے۔

کانکنی افسران جن پر بے ضابطگیوں کا الزام ہے ان میں اسسٹنٹ کانکنی سائنٹسٹ ڈاکٹر ایدل پرساد، اسسٹنٹ کانکنی سائنٹسٹ اروند کمار،کانکنی افسر معین الدین، کانکنی انسپکٹر پنکج راج سنگھ،اور کانکنی افسر وجے کمار موریہ شامل ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details