لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے یوروپ اور امریکہ سمیت تمام دیگر ممالک میں متعدی بیماری 'منکی پاکس' کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے ہفتہ کو ہر طرح کے احتیاط کامظاہرہ کرنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے سبھی میڈیکل اداروں کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں ہر سطح پر نگرانی رکھنے، خاص کر گذشتہ کچھ دنوں سے بیرون ممالک سے سفر کر کے لوٹے مسافروں کی شناخت کر کے ان پر نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے Amid Monkey Pox Concern UP Government Issues Alert۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ گذشتہ 20 مئی تک امریکہ، برطانیہ، کناڈا، آسٹریلیا اور یورپ کے کچھ ممالک میں منکی پاکس کے معاملے سامنے آئے تھے۔ حالانکہ ہندوستان میں ابھی تک اس کے ایک بھی معاملے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے نہ ہی کہیں اس سے کسی کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
ریاستی حکومت نے احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہوئے گذشتہ 21 دنوں میں ان ممالک کا سفر کر کے یہاں پہنچے مسافروں کو اطلاع فورا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو دینے اور ان پر خاص نظر رکھنے کو کہا ہے۔ حکومت نے ایڈوائزری میں منکی پاکس کے بارے میں مرکزی حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کہا ہے کہ منکی پاکس کا انفکشن جانوروں سے انسانوں اور انسانوں سے انسانوں میں پھیلتا ہے۔