جس طرح اردو زبان مختلف زبانوں اور تہذیبوں کو اپنے اندر سمیٹ کر پیدا ہوئی اس کے پیش نظر اسے لشکری زبان کہا جاتا ہے۔ بھارت کی آزادی کے بعد سے اردو زبان نفرتوں کی بھینٹ چڑھتی جا رہی ہے۔ اردو زبان کو صرف مسلمانوں کی زبان سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔
تمام مخالف حالات کے درمیان اردو زبان کو فروغ دینے کے لیے کافی کاوشیں کی گئی ہیں۔ ان ہی کوششوں کا نتیجہ تھا کہ 1989 میں نارائن دت تیواری کی حکومت نے اردو زبان کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا تھا۔ تب سے آج تک اردو زبان اتر پردیش کی دوسری سرکاری زبان ہے۔
لیکن اب اترپردیس کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اردو زبان کو اترپردیش کی سول سروسز کے مقابلہ جاتی امتحانات سے ہٹا دینے کا حکم جاری کیا ہے۔