اس ضمن میں ونود پال کمیٹی کی شفارسات کے بعد ریاستی حکومت سب سے پہلے لکھنؤاور غازی آباد میں ان مریضوں کے لئے ہوٹلس کرایہ پر لے گی۔
ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری(صحت) امت موہن پرساد نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ جیسا کہ ریاست میں ہوم کوارنٹائن کی اجازت نہیں ہے اس لئے حکومت نے بغیر علامات والے مریضوں کی سہولیات کے لئے نئے سسٹم کو متعارف کرایا ہے۔
حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق مریض کو یومیہ ایک ہزار روپئے دینےہوں گے جبکہ علاج کی سہولیت ریاستی حکومت کی جانب سےفراہم کی جائےگی۔ایک مریض کو ایک وقت کے ٹوکن کے طور پر 2ہزار روپئے دینے ہوں گے۔